ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شیروربخاری کامپلیکس میں خون عطیہ کیمپ

شیروربخاری کامپلیکس میں خون عطیہ کیمپ

Mon, 15 Aug 2016 21:06:31    S.O. News Service

شیرور15؍اگست (ایس او نیوز)حادثات اور سرجری وغیرہ کے موقع پر کسی کی جان بچانے کے لئے خون کی جو ضرورت ہوتی ہے اس سے کون واقف نہیں ہے۔ وقت پر خون نہ ملنے سے کئی بار قیمتی جانوں کانقصان ہوجاتا ہے۔ اس لئے ہر جگہ سماجی ذمہ داری اور انسانیت کے دکھ درد کا احساس رکھنے والے خون عطیہ دینے اوراسے بلڈ بینک میں محفوظ کروانے کا بامقصد فریضہ انجام دیتے رہتے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بلڈ ہیلپ لائن گروپ اور النور ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بخاری کامپلیکس شیرورمیں 18؍اگست کوعوامی خون عطیہ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔یہ کیمپ صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک چلے گا۔عوام سے اپیل کی گئی ہے اس کارِخیر میں بڑھ چڑھ کرلیتے ہوئے خون کا عطیہ فراہم کریں۔اور کیمپ کو کامیاب کریں۔


Share: